• news

حکومتی شوکاز نوٹس میں غیر مہذب زبان استعمال ہوئی جواب نہیں دونگا: میاں شمس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیمرا کے پرائیویٹ رکن میاں شمس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب اظہار وجوہ کے نوٹس میں انتہائی غیر مہذب زبان استعمال ہوئی، نوٹس کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابقمیاں شمس نے کہا کہ حکومتی شوکاز نوٹس موصول ہو گیا ہے۔ نوٹس میں انتہائی غیر مہذب زبان استعمال کی گئی جس کا میں نے جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا پرائیویٹ ارکان پیمرا کے پرسوں 27 مئی کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں میڈیا کے نمائندوں کو بھی آنے کی اجازت دی جائے، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات تک رسائی ہر ایک کا بنیادی حق ہے۔ میاں شمس نے کہا کہ پرسنل ہیئرنگ میں جیو نیوز کے بیورو چیف رانا جواد شرکت کر چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن