• news

حیدرآباد : فائرنگ 2 پولیس اہلکار‘ ایک شہری جاں بحق، 4 لاپتہ ہندو لڑکوں کی نعشیں برآمد

حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر2 میں گھر کے باہر فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایس ایس پی فرید جان کے مطابق مقامی بلڈر کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ کچھ عرصہ قبل بلڈر کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد بلڈنگ کو سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق گذشتہ روز حیدرآباد میں ہونے والے 6 ہندو لڑکوں میں 4 کی نعشیں کوٹری مہران پل کے قریب دریائے سندھ سے مل گئیں۔ لاپتہ ہونے والے لڑکوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان تھیں۔ انکے نام پرکاش موہن، سنتوش، کشور اور منوج بتائے گئے ہیں جو حیدر آباد سرے گھاٹ میں سوچی محلے کے رہائشی اور جمعہ کو تفریح کیلئے دیگر دو دوستوں کے ساتھ دریائے سندھ پر گئے تھے، دیگر 2لاپتہ لڑکوں کی نعشوں کی تلاش جاری تھی۔

ای پیپر-دی نیشن