مقبوضہ کشمیر: نوجوان کی شہادت کیخلاف ہڑتال: بھارتی فوجیوں کے حملے میں 6 پولیس اہلکار زخمی
سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ہلال احمد راتھر نامی ایک نواجوان کی شہادت کی پہلی برسی پر ضلع بارہمولہ کے علاقے پلہالن میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سرپرستی میں قائم فورم نے گھر میںمسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت کی ہے۔ چیئرمین حریت کانفرنس اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی بدستور نظربند ٗ باجماعت نماز ادا کرنے سے بھی محروم ٗ میڈیا سے بات چیت پر بھی پابندی ٗ حریت چیئرمین 2010ء سے مسلسل نظربند ہیں ٗ علاج معالجے کی غرض سے نئی دہلی میں قیام کے دوران بھی کڑی نگرانی کی گئی ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کو عمر عبداللہ کی سربراہی میں قائم قابض انتظامیہ نے 2010میں گھر میں نظر بند کر دیا تھا جو 2014میں بھی جاری ہے۔سیاحتی مقام سونہ مرک میں قائم بھارتی فوج کے ہائی الٹیچیوڈوارفئیر سکول میں زیر تربیت فوجی اہلکاروں کے حملے میں پولیس کے 6اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ۔ بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نام نہادانتخابات میں اپنی پارٹی کی شکست فاش سے سبق سیکھنے کے بجائے نہتے کشمیریوں کے خلاف جبر و استبداد کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں۔