طائف: کمرے میں آتشزدگی، ڈیرہ غازیخان کے 4رہائشی جھلس گئے، ایک کی حالت نازک
طائف (ممتاز احمد بڈانی) شہری طائف میں پاکستانیوں کی رہائشگاہ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 4 جھلس گئے۔ ایک کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ نزاکت علی، عدنان، عطا اللہ اور احسان اللہ نے اپنے رہائشی کمرے میں کھٹمل کو ختم کرنے کیلئے پٹرول چھڑکا تھا۔سالن پکانے کے لئے چولہا جلایا گیا تو پورے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی کھڑکی توڑ کر چھلانگیں لگا دیں تاہم احسان اللہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ چاروں کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔