• news

وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جائیگا: گورنر سرور

لندن( وقار ملک)پاکستان تیزرفتاری سے آگے بڑھ رہا ہے، جلد اندھیروں سے نجات حاصل کر کے ہر چار اطراف روشنیاں کر دی جائیگی، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے برطانیہ رپورٹ کی ممتاز کاروباری سیاسی شخصیات حاجی مقبول حسین بھٹی حاجی غفور حسین بھٹی اور چیئر مین مقصود حسین بھٹی کی طرف سے عشائیہ میں کیا۔ گورنر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت ہنگامی بنیادوں پر ترقیاتی کام کر رہی ہے انرجی سیکٹر میں اضافہ کر کے ملک میں انڈسٹریز کا جال بچھا دیا جائے گا صنعت کے ساتھ ساتھ سکولوں کی تعداد میں اضافہ اور پھر ملک کے اندر بیرونی سرمایہ کار سرمایہ کاری کر نے کے لئے آ رہے ہیں جو پاکستانی عوام کی ایک بڑی کامیابی ہے میں نے فرانس اوردیگر ملکوں کے اہم رہنمائوں سے ملاقاتیں کر کے انہیں پاکستان کی اہمیت اور ن لیگ کے مقاصد سے آگاہ کیا ہے وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا اس موقع پر انہوں نے بھٹی برادران کی خدمات کی تعریف بھی کی حاجی مقبول حسین بھٹی اور چیئر مین مقصود بھٹی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب چوہدری سرورس نے برطانیہ کی سیاست میں ایمانداری محبت اور شفقت کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے گئے آپ نے برطانیہ اور پاکستان کے ساتھ یکساں طور پر محبت کی اور حب الوطنی کے جذبے کے تحت ہی اپنی زندگی کو منفرد بنایا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے گورنر ہیں اور اب بھی اس لگن شوق اور جذبے سے برطانیہ و پاکستان کے درمیان تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں بھٹی برادران آپ کے جذبے کو سلام کرتے ہیں اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ تقریب میں راجہ طاہر سلیم، رائو نذیر احمد ،رائو قربان، راجہ مظہر حیات،گورنر پنجاب کے صاحبزادے MEPانس سرور اور بڑی تعداد میں شخصیات و سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی بھٹی برادران نے گورنر پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

ای پیپر-دی نیشن