• news

تھائی لینڈمیں مارشل لا کیخلاف مظاہرے شروع، امریکہ نے فوجی امداد معطل کر دی

بنکاک   (اے پی پی) تھائی لینڈ میں ہزاروں افراد فوجی بغاوت کیخلاف سڑکوں پرنکل آئے اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مظاہرین نے کہا معزول  وزیراعظم شینا وترا کو اگر ایک ہفتے کے اندر رہا نہ کیاگیا تو احتجاجی تحریک کومزید تیز کیاجائیگا۔ادھر کریک ڈائون جاری ہے مزید بیسیوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ادھر امریکہ نے فوجی امداد بند کر دی  جبکہ پاکستان نے امید کی ہے کہ جلد جمہوریت بحال ہوگی۔کہا تھائی لینڈ میں صورتحال جلد بہتر اور معمول پر آئے گی اور جمہوریت بحال ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن