• news

اوباما نے پاکستان میں ڈرون حملوں کو روک دیا: سی این این کی رپورٹ

واشنگٹن(ثناء نیوز)وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد امریکی صدر بارک اوباما نے پاکستان میں ڈرون حملوں کو روک دیا ہے۔امریکی ٹی وی سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق کئی ایسے عوامل کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی وجہ سے رواں سال کے شروع سے پاکستان میں امریکی ڈرون حملے رک گئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ہمیشہ سے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں ملکی سلامتی اور عالمی قوانین و انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جاتا رہا ہے۔ رپورٹ میں ڈرون حملوں کے رکنے کے پیچھے جن عوامل کا ذکر کیا گیا ہے ان میں امریکی صدر کی جانب سے ڈرونز کے محدود استعمال، قبائلی علاقوں میں 'ہائی ویلیو" اہداف کی تباہی اور پاکستانی عوام و حکومت کا سخت ردعمل ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے فاٹا میں فوجی کارروائیوں میں اضافے نے بھی امریکہ کو ڈرون حملے کم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن