عمر اکمل آج سالگرہ منائیں گے
لاہور (نمائندہ سپورٹس) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل آج چوبیسویں سالگرہ منائیں گے۔ انہوںنے کہا ہے پانچ سال کے بعد گھر والوں کے ساتھ سالگرہ منارہے ہیں ۔ وہ شادی کے بعد پہلی سالگرہ ہے اس لحاظ سے دوہری خوشی ہورہی ہے۔وقت نیوز کے پروگرام ’’گیم بیٹ‘‘ میںخصوصی بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے بھائی،بہنوں اور بھابھیوں کے ساتھ ملکر سالگرہ منائوں گا مگر کامی بھائی (کامران اکمل) کو بہت مس کرونگا ۔