آئی پی ایل: پنجاب نے دہلی ممبئی نے راجستھان کو ہرا دیا
چندی گڑھ (سپورٹس ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ کے 55ویں میچ میں پنجاب نے دہلی کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دہلی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.1 اوورز میں 115 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پنجاب نے ہدف 13.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ آخری میچ میں ممبئی نے راجستھان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ راجھستان نے 4وکٹوں پر 189رنز بنائے، ممبئی کو چوتھی پوزیشن کیلئے14.3اوورز میں 190رنز بنانا تھا۔ ممبئی نے 14.4اوورز میں 195رنز بنا کر راجھستان سے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ اینڈ رس نے 44گیندوں پر 95رنز بنائے، کوالیفائر ون پی پنجاب کا مقابلہ کولکتہ سے ہو گا۔ ایلمنٹری چنائی کا مقابلہ ممبئی سے ہو گا۔