• news

نواز شریف تقریب کے ’’دولہا‘‘ ہونگے، مودی کو دعوت دینا مہنگا پڑ سکتا ہے: بھارتی میڈیا

نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی کو نواز شریف کو دعوت دینا مہنگا بھی پڑسکتا ہے۔ نواز شریف اس تقریب میں سب سے زیادہ مہمانوں اور میڈیا کی توجہ کا مرکز ہونگے۔ انکی حیثیت اس تقریب کے ’’دولہا‘‘ سے کم نہیں ہو گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوازشریف نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہلی آنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اسے اپنے اور پاکستان کے حق میں ’’کیش‘‘ کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ آج دہلی پوری دنیا کا مرکز نگاہ ہوگا۔ یہ سال کی سب سے بڑی سفارتی تقریب ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن