مودی نے کابینہ فائنل کر لی، راج ناتھ سنگھ، ارون جیٹلی، بابری مسجد گرانے والی اوما بھارتی سمیت 10 چہرے شامل
نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارت کے انتہا پسند نومنتخب وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی ہے جس میں انتہا پسند ہندو رہنمائوں کو ترجیح دی گئی ہے۔ نئی دہلی میں سیاسی ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں ارون جیٹلی، راج ناتھ سنگھ، نیتن گڈکڑی اور شیوسینا کے آنند گیتے کو شامل کیا جا رہا ہے۔ ارون جٹیلی وزیرخزانہ او رراج ناتھ سنگھ کو وزیرداخلہ بنایا جا رہا ہے۔ کابینہ لسٹ میں سشما سوراج، آنند کمار، روی شنکرپرشاد، اوما بھارتی، ہرش وردھن اور پاپوش گوئل کے نام بھی شامل ہیں۔ ان میں اوما بھارتی، نیتن گڈکڑی ایودھیا کی تاریخی بابری مسجد گرانے کی تحریک میں پیش پیش رہے۔ دوسری طرف ایل کے ایڈوانی جنہیں پہلے لوگ سبھا کا سپیکر بنائے جانے کی اطلاعات سرگرم تھیں اب انکی جگہ سمترا مہاجن کا نام لیا جا رہا ہے۔