نوازشریف کا دورہ پاکستان بھارتی میڈیا پر چھا گیا
اسلام آباد (ثنا نیوز) وزیراعظم محمد نوازشریف کے دورہ کے تناظر میں پاکستان بھارتی میڈیا میں چھا گیا ہے۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ اچھی بات ہے کوئی تو پہل کرے ملیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔ ایک دوسرے ملک کا خیال رکھا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں وزیراعظم نوازشریف کے دورہ بھارت کی خصوصی طور پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل پر پاکستان بھارت تعلقات پر سیاستدان، سول سوسائٹی کے ارکان اور تجزیہ کار براجمان ہیں۔ سب نے اُمیدیں لگا لی ہیں۔ بھارت کی چیدہ چیدہ سیاسی جماعتوں کے بیانات میں بھی وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے تذکرے موجود ہیں۔ بعض بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہاں تک کہا گیا ہے کہ وسیع تر مفاد میں تعلقات کو فروغ ملنا چاہئے، باہمی مفاد کے حوالے سے یہ بہترین موقع ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز اور اخبارات کے تبصروں، حالات حاضرہ کے پروگراموں، اداریوں اور کالموں میں پاکستان بھارت تعلقات کے خصوصی طور پر تذکرے کئے گئے ہیں۔ نوازشریف کے بھارت جانے کے حوالے سے مثبت رسپانس مل رہا ہے۔