• news

صوبوں میں 977 ارب روپے تقسیم، پنجاب کو 437 ارب 46 کروڑ روپے ملے

اسلام آباد (آن لائن، آئی این پی) ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت اب تک پنجاب کو 437.46 ارب روپے، سندھ کو 273.66 ارب روپے، خیبر پختونخواہ کو 159.81 ارب روپے اور بلوچستان کو 106.09 ارب روپے جاری کیے گئے۔ تفصیلات  کے مطابق حکومت پاکستان رواں سال 31 مارچ 2014ء تک 977.7 ارب روپے صوبوں میں تقسیم کر چکی ہے جس میں صوبوں کو قابل تقسیم محصول کے تحت 830.48 ارب روپے، دیگر وسائل کی مد میں 37.04 ارب روپے اور براہ راست منتقلی کی مد میں 977.02 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔ پنجاب کو براہ راست منتقلی کے تحت 7.77 ارب روپے، قابل تقسیم محصول کی مد میں 429.69 ارب روپے جاری کیے گئے۔ سندھ کو قابل تقسیم محصول کی مد میں 203.88 ارب روپے، دیگر وسائل کی مد میں 5.48 ارب روپے اور براہ راست منتقلی کی مد میں 64.30 ارب روپے جاری کیے گئے۔ خیبر پی کے کو قابل تقسیم محصول کی مد میں 121.42 ارب روپے، دیگر وسائل کی مد میں 14.59 ارب روپے اور براہ راست منتقلی کی مد میں 2380 ارب روپے جبکہ بلوچستان کو قابل تقسیم محاصل کی مد میں 75.49 ارب روپے دیگر وسائل کی مد میں 16.97 ارب روپے اور یہ براہ راست منتقلی کی مد میں 109.50 ارب روپے جاری کیے گئے۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے پی ایس ڈی پی پروگرام کیلئے 318 ارب کے فنڈز جاری کر دیئے۔ بقیہ 107 ارب کے فنڈز مالی سال کے اختتام تک ریلیز ہونگے۔ اس سال مجموعی طور پر پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کیلئے کل 425 ارب روپے جاری ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن