• news

جسونت سنگھ کی لال کرشن ایڈوانی سے ملاقات، بی جے پی میں واپسی کی قیاس آرائیاں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارتیہ جنتا پارٹی  سے برطرف لیڈر جسونت سنگھ نے سینئر لیڈر لال کرشن ایڈوانی سے ملاقات کی جس کے بعد انکی پارٹی میں واپسی  کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔ جسونت سنگھ  نے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کے امیدوار کیخلاف آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔ قائد اعظم پر توصیفی کتاب لکھنے کے بعد جسونت سنگھ پارٹی میں راندہ درگاہ ہو گئے تھے اور گذشتہ مارچ میں بی جے پی سے چھ برسوں کیلئے نکال دیا گیا تھا۔ مسٹرسنگھ راجستھان کے باڑ میر سے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن بی جے پی نے اس حلقہ سے کانگریس چھوڑ کر پارٹی میں شامل ہونے والے کرنل سونارام کو ٹکٹ دیا تھا  جنہوں نے مسٹر سنگھ کو زبردست ووٹوں سے شکست دی تھی۔ پارٹی سے نکالے جانے کے بعد مسٹر نے کہا تھا کہ بی جے پی اب اٹل بہاری واجپائی، لال کرشن ایڈوانی اور بھیروں سنگھ شیخاوت جیسے لیڈروں کی پارٹی نہیں رہی۔

ای پیپر-دی نیشن