اسلام آباد میں رینجرز، پولیس کا مشترکہ گشت، اہم تنصیبات پر فوجی اہلکار بھی تعینات
اسلام آباد (آن لائن) دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی جبکہ رینجرز اور پولیس پر مشتمل گشت کا نظام اتوار سے شہر میں نافذ کر دیاگیا ہے جبکہ اہم تنصیبات کے اندر کی سکیورٹی پر فوجی اہلکاروں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے۔ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب وفاقی دارالحکومت میں ایک ہی وقت پر دو مختلف جگہوں پر ہونے والے دھماکوں کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی اور اہم مقامات پر نفری بھی بڑھا دی گئی ہے اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔