وسط افریقی جمہوریہ: عیسائیوں نے 3 مسلمان فٹ بالر قتل کرکے اعضا کاٹ دیئے
ہنگوئی ( رائٹرز) وسط افریقی جمہوریہ میں کشیدگی میں کمی کیللئے مصالحتی فٹ بال میچ کھیلنے جانے والے تین مسلمان نوجوانوں کو مسیحی ملیشیا کے مسلح کارکنوں نے قتل کر کے اعضا کاٹ ڈالے۔ مسلم کمیونٹی کے ترجمان عثمان اکبر نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا یہ نوجوان مسیحی کھلاڑیوں سے میچ کھیلنے جا رہے تھے۔ حملہ آوروں نے دل سمیت اعضا رئیسہ نکال دیئے۔ واقعہ کیخلاف مسلمانوں نے مرکزی شاہراہ بند کر کے احتجاج کیا۔