پاکستانی عوام سے دوستی اور محبت کے اٹوٹ رشتے قائم ہیں: سعودی سفیر
راولپنڈی (این این آئی) پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عبدالعزیز ابراہیم بن صالح العذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سے دوستی، بھائی چارے اور محبت کے اٹوٹ رشتے قائم ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ہر شعبہ زندگی میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے پروگرام جاری رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان گرین ٹاسک فورس کے صدر ڈاکٹر جمال ناصر اور انکی اہلیہ ڈاکٹر عائشہ جمال سے اپنی رہائشگاہ پرالوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سعودی سفیر کی اہلیہ جوہرہ عبداللہ العارفی بھی موجود تھیں۔