نواز شریف کا دورہ ،مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہو گی: وزیراعظم آزاد کشمیر
میر پور( اے این این ) وزیر عظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ نوازشریف کا دورہ بھارت اہم ہے اس سے مسئلہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار ہوگی، باہمی تعلقات اور اعتماد سازی کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینک آف آزاد جموں وکشمیر وویمن برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ملاقات سے دوطرفہ تعلقات بہتر ہونگے، پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں جو 20 ہزار کی فٹ بلندی پر ہماری حفاظت کیلئے کھڑی ہے۔