• news

مری میں پھر بارش، برف باری، شیرانی: دو سگے بھائی سیلاب میں بہہ گئے

مری+ اسلام آباد + شیرانی (ثناء نیوز + این این آئی) ملکہ کوہسار مری میں دس دنوں سے جاری برفباری اور بارش کا سلسلہ ایک دن کے وقفہ کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ موسم کا لطف دوبالا کرنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے ملکہ کوہسار کا رخ کرلیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی پنجاب، بالائی خیبر پی کے، کشمیر، گلگت بلتستان، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ دوسری طرف این این آئی کے مطابق دو سگے بھائی 7 سالہ عبداللہ اور 10 سالہ گل خان سیلاب میں بہہ گئے۔

ای پیپر-دی نیشن