شب معراج النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور سمیت ملک بھر میں شب معراج النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر مساجد میں محافل معراج شریف کا خصوصی اہتمام اور چراغاں کیا گیا۔ نوافل پڑھے گئے، عالم اسلام کی بہتری، ملکی خوشحالی، سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔