رواں مالی سال پاکستان، بھارت باہمی تجارت میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا
کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان باہمی تجارت میں 9.6فیصد اضافہ ہواہے۔ پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔ ماہرین کے مطابق غیرقانونی تجارت کا حجم قانونی سے زائد ہے۔سٹیٹ بنک کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب 87 کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں 16 کروڑ ڈالر زائد ہے۔ اس دوران پاکستان کی برآمدات 34 فیصد اضافے سے 35 کروڑ ڈالر رہی جبکہ بھارت سے ایک ارب 52 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی۔