• news

مسلم لیگی قیادت نے ناراض ارکان سندھ اسمبلی کو آج اسلام آباد بلا لیا

اسلام آباد)وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے ناراض ارکان  سندھ اسمبلی کی شکایات اور تحفظات دور کرنے کے لئے  آج اسلام آباد طلب کر لیا ہے ا ن کی وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بدھ28  مئی کو ملاقات ہو گی  پارٹی اعلیٰ قیادت نے  سندھ اسمبلی میں  مسلم لیگ ن کے اراکین  کی ناراضگی کا نوٹس لیا ہے   ملاقات کا وقت نہ دینے پر  پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ مروت نے 18 مئی کو پارٹی قیادت کو آٹھ روز کا الٹی میٹم دیا تھا۔  اراکین سندھ اسمبلی(آج) منگل کو اسلام آباد میں وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن