• news

کالعدم لشکر اسلام اور تحریک طالبان میں مذاکرات، اہم امور پر تبادلہ خیال

خیبر ایجنسی (آئی این پی) خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے مقام پر کالعدم لشکر اسلام کے امیر منگل باغ  اور کالعدم تحریک طالبان کے رہنما گل زمان کی ملاقات میں  قیدیوں کے تبادلے اور آپس میں پرامن طور پر رہنے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وادی تیراہ میں کالعدم لشکر اسلام اور کالعدم تحریک طالبان کے درمیان مذاکرات کا دور ہوا جس میں لشکر اسلام کے امیر منگل باغ  اور تحریک طالبان کے رہنما گل زمان نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔ ملاقات میں  قیدیوں کے تبادلے سے متعلق  تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مختلف دھڑوں میں لڑائی جھگڑے کے خلاف پرامن رہنے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق  اس کے علاوہ حکومت، طالبان مذاکرات  میں  تعطل اور شمالی وزیرستان میں  فوجی  کارروائی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن