• news

میٹرو ٹرین کا منصوبہ شہباز شریف کا پاکستانی عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے: ارکان اسمبلی کی معاہدے پر مبارکباد

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے پاکستانی عوام کے لئے میٹروٹرین کے منصوبے کے معاہدے پر وزیراعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ میٹروٹرین کا منصوبہ پاکستانی قوم کے لئے جدید ترین سفری سہولتوں کی فراہمی کی جانب ایک انقلابی اقدام ہے اور عوام کو جدید، آرام دہ، باکفایت اور تیز رفتار سفری سہولتوں کی فراہمی کے لئے جس طرح وزیراعلیٰ نے میٹروبس پراجیکٹ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا، ہمیں امید ہے کہ اسی طرح شہبازشریف میٹرو ٹرین کا منصوبہ بھی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے کہاکہ شہبازشریف نے دن رات عوام کی خدمت کر کے ثابت کیا ہے کہ ان کا دل عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ میٹروٹرین کا منصوبہ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کے ترقیاتی وژن کا بھرپور عکاس ہے اور عوام کے لئے ایک شاندار تحفہ کی حیثیت رکھتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن