• news

این اے 154میں ووٹوں کی انگوٹھوں کے نشانات سے تصدیق، ہائیکورٹ نے فیصلہ معطل کر دیا، ڈی ٹی او سے وضاحت طلب

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے الیکشن ٹریبونل ملتان کی جانب سے حلقہ این اے 154 میں ووٹوں کی تصدیق بذریعہ نشانات انگوٹھا کئے جانے کے فیصلہ پر عملدرآمد کو معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا اور الیکشن ٹریبونل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سے 2 جولائی تک اس امر پر وضاحت طلب کرلی کہ انہوں نے کس وجہ سے درخواست گزار ایم این اے محمد صدیق خان بلوچ کو کاونٹر فائلز اور ووٹر لسٹ کی مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کیں۔ واضح رہے کہ ایم این اے محمد صدیق بلوچ کی کامیابی کیخلاف تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کر لیا۔ انہوں نے اس دوران نشانات انگوٹھا کی تصدیق کے لئے درخواست دی جسے الیکشن ٹریبونل ملتان نے منظور کر لیا تاہم محمد صدیق کا مئوقف تھا کہ یہ منظوری  قواعد کے برعکس کی گئی کیونکہ سائل کو درخواست کے باوجود کاونٹر فائلز ووٹر لسٹ کی مصدقہ کاپیاں فراہم نہیں کی گئی۔ عدالت عالیہ نے اس پر الیکشن ٹریبونل کے حکم نامہ پر عملدرآمد رکوا دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن