بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 140اے کے تحت بلدیاتی الیکشن کرائے بغیر جمہوری عمل مکمل نہیں ہوتا۔ جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تمام صوبائی حکومتوں کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے مگر اس کے باوجود ابھی تک بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے گئے۔