جھنگ: بدچلنی پر بیوی کو قتل کرکے خود بھی زہر کھالیا دیگر واقعات میں 2 خواتین سمیت 6 افراد کی خودکشی
لاہور (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں 2 نوجوان لڑکیوں سمیت 6 افراد نے گھریلو پریشانیوں کے باعث زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کامونکے میں محلہ ر سول نگر کے خالد بھلر کی 16 سالہ بیٹی مافیہ نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں نگل لیں اور بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ فیصل آباد میں کے چک 203ر۔ب کے محمد عمر کی بیٹی ارشاد بی بی نے والدہ سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں کھالیں۔ راؤ باغ چنیوٹ کے اصغر علی کے 18سالہ بیٹے مبشر نے گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہو کر زہر کھالیا۔ سمبڑیال میں 22 سالہ نوجوان نبیل نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ نارووال میں تھانہ صدر ڈومالہ چوکی کے علاقہ موضع مل باجوہ میں ریٹائرڈ پولیس ملازم اور چھ بچوں کے باپ محفوظ علی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ علاوہ ازیں رحیم یار خان میں بیروزگاری سے تنگ نوجوان ہمدان نے زہریلاسپرے پی کرخودکشی کرلی جبکہ خاتون سمیت دوافرادکی خودکشی کوشش ناکام ہوگئی۔جھنگ کے موضع بھنگو میں اقرار حسین نامی شخص نے بدچلنی کے شبہ میں کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے اپنی بیوی سائرہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کر اور ساس کوثر بی بی کو زخمی کرکے ملزم نے زہر کھا کر خود بھی خودکشی کرلی۔