• news

قصور: ناجائز تعلقات پر ورثاء نے لڑکی اور آشنا کو قتل کردیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) نواحی گائوں کھارا میں مبینہ ناجائز تعلقات استوار کرنے پر لڑکی کے ورثا نے فائرنگ کرکے لڑکی اور اس کے آشنا کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ صدر نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قصور پہنچادیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ندیم انصاری نے نواحی گائوں کھارا کے رہائشی ملاں نامی شخص کی بیٹی شکیلہ کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کر رکھے تھے وقوعہ کے روز ندیم اسے گھر سے لیکر نکلا تو لڑکی کے ورثاء کو پتہ چل گیا جنہوں نے پیچھا کر کے ندیم اس کے معشوقہ کو قصور فیروز پور روڈ بھلو راجپاہ کے قریب فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس تھانہ صدر نے دونوں نعشوں کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قصور پہنچادیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن