طالبان سے مذاکرات یا آپریشن فیصلہ آئند ہ دو ہفتوں میں متوقع
اسلا م آ با د(آن لائن) وزیراعظم نوازشریف دورہ بھارت سے واپسی کے بعد آئندہ 15روز میں وفاق طالبان سے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنے یاختم کرنے سمیت آپریشن کے آپشن پراہم حکمت عملی طے کرلے گا۔حکمت عملی عسکری قیادت کی مشاورت سے طے ہوگی۔ وزیراعظم رواں ہفتے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں طالبان سے مستقبل میں مذاکرات کے حوالے سے حتمی پالیسی کاتعین کیاجائے گاجبکہ وفاقی وزیرداخلہ، حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کے ارکان میں بھی آئندہ چندروز میں ملاقات ہوسکتی ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ وفاقی سطح پرطالبان سے ہونے والے مذاکرات پرمشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے پس پردہ طالبان رابطہ کارکمیٹی کوآگاہ کردیا گیاہے کہ طالبان نے اب تک مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لئے اپنے کسی بھی وعدے کوپورا نہیںکیا ہے اورحکومت کی جانب سے غیرعسکری طالبان کورہا کرنے کے باوجودطالبان نے سویلین قیدیوں کی رہائی کے وعدے پرعمل نہیں کیا۔