• news

کوہاٹ : غیر معیاری انجکشن کے استعمال سے 23بچوں کی حالت غیر ہو گئی

کوہاٹ (نوائے وقت رپورٹ) غیر معیاری انجکشن کے استعمال کے باعث 23 بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سوات میں غیر معیاری انجکشن کے استعمال سے متعدد بچوں کی حالت غیر ہو گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن