• news

پاکستانی معیشت کی شرح نمو رواں سال 3.6 فیصد رہے گی: ایشیائی ترقیاتی بنک

کراچی (این این آئی) ایشیائی ترقیاتی بنک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال پاکستانی معیشت کی شرح نمو 3.4فیصد رہے گی۔  2014کا سال پاکستان کے لیے مشکل سال ہے۔ اے ڈی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق حکومتی محصولات میں اضافہ اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات سے توانائی بحران کے خاتمے سمیت سرمایہ کاری کے فروغ اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ سالوں کے دوران پاکستانی معیشت کو توانائی کے شعبے کی سبسڈیز، حکومتی اداروں کے نقصانات اور قومی سلامتی کے اخراجات میں اضافے کے مسائل کا سامنا رہا ہے جبکہ حکومت توانائی کے شعبے کی سبسڈیز کو ختم کرنے کے اقدامات کررہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے دوران اقتصادی شرح نمو سست رہی تھی جبکہ 2015کے دوران شرح نمو میں 3.9فیصد اضافہ جبکہ 2016 میں پاکستان کی اقتصادی شرح ترقی میں نمایاں اضافے کے لیے بینک پاکستان کو معاونت فراہم کرے گا۔ اے ڈی پی کے کنٹری ڈائریکٹر وارنر لی پیک کے مطابق اقتصادی نقطہ نظر سے 2014کا سال پاکستان کے لئے مشکل سال ہے لیکن آئندہ سال سے حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اقتصادی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔  

ای پیپر-دی نیشن