• news

تکبیر مہم، فوج سے یکجہتی کیلئے ریلیاں جاری، مودی کے آنے سے مسلمان غیرمحفوظ ہوگئے: حافظ سعید

لاہور+ کراچی (خصوصی نامہ نگار+ اے این این) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کی طرف سے ہفتہ تکبیر مہم اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میںگذشتہ روز بھی مختلف شہروںمیں تکبیر کارواں و ریلیاں نکالی گئیں اور جلسوں و کانفرنسوںکا انعقاد کیا گیا جن میں طلبائ، وکلائ، تاجروں اور سول سوسائٹی سمیت مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جہلم، بہاولپور اور ساہیوال میں بڑے تکبیر کارواں نکالے گئے ۔ آج 27 مئی کو ملتان میں تکبیر کارواں نکالا جائے گا۔ اسی طرح گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولا کوٹ، ایبٹ آباداور وہاڑی میں بھی جلسے اور کانفرنسیں منعقد کی گئیں جن میں پاکستان کے محسن ایٹمی سائنسدانوں کو خراج تحسین پیش اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ کراچی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ اسلام دمشمن قوتیں اسلام اور پاکستان کے دفاع کی جدوجہد سے نہیں رک سکتیں۔ دشمنان اسلام کی مدارس کیخلاف سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ نریندر مودی سے خیر کی کوئی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ انکے ساتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں بہاولپور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے ون یونٹ چوک سے فوارہ چوک تک تکبیر کارواں نکالا گیا جس کی قیادت قاری محمد یعقوب شیخ، الشیخ عبدالطیف، رانا عمر فاروق و دیگر نے کی۔ قاری محمد یعقوب شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت نے نہتے کشمیریوں پر بے پناہ مظالم ڈھائے ہیں۔ اہل پاکستان اس بات کو پسند نہیں کریں گے کہ ہم بھارت کی رضامندی کیلئے اہل کشمیر کا اعتماد کھو دیں۔ موجودہ حکمران ماضی کی غلطیوں سے عبرت حاصل کریں۔ عبدالطیف ، رانا عمر فاروق و دیگر نے کہاکہ  ایٹمی پاکستان کے تحفظ و سلامتی کیلئے سب ملکر جدوجہد کریں گے۔ ایٹمی پاکستان عالم اسلام کی حفاظت کا ضامن ہے۔ جماعۃ الدعوۃ کی طرف سے  مرکز اقصیٰ سے شاندار چوک اور جوگی چوک ساہیوال میں تکبیر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جن میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جہلم میں مرکز اقصیٰ سے شاندار چوک تک نکالی گئی۔ علاوہ ازیں پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ترویج اسلام کا راستہ روکنے کیلئے مغربی ممالک مدارس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ نریندر مودی کے برسراقتدار آنے سے ہندوستانی مسلمان غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے اہل کشمیر کو نظر انداز کرنے سے کشمیریوں میں مایوسی پیدا ہوگی۔ پاکستان اور مسلمانوں کے مفادات کو غیر ضروری مصلحت کے تحت نظر انداز نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے تقریب ختم بخاری و تقسیم اسناد کے اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن