• news

افغانستان سے غیر ملکی انخلاء کے بعد جنگجو کشمیر کا رخ کر سکتے ہیں: اسلم بیگ

اسلام آباد (کے پی آئی)کشمیر کو پاکستان بھارت  تعلقات میں دل قرار دیتے ہوئے پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) اسلم بیگ نے انکشاف کیا  ہے کہ افغانستان میں فوجی انخلاء  کے بعد جنگجو کشمیر کا رخ کریں گے۔ ایک انٹرویو میں اسلم بیگ نے کہاکہ دونوں ملکوںکے تعلقات میں حائل اس کور ایشو کو جنوبی ایشیائی خطے میں قیام امن اور استحکام  کیلئے حل کرنا اشد ضروری ہے تاہم اس بات کو بھی دہرایا کہ نریندر مودی کشمیر پر کوئی بھی سمجھوتہ کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہی ہے جو نریندر مودی کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا کیونکہ خطے میں امن اور سلامتی کی چابی بھی مودی کے ہی ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کا انخلاء  اس سال شروع ہو رہا ہے اور اس کے بعد جنگجو کشمیر کا رخ اسی طرح کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ صورتحال پیدا ہوئی تو پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ایک نیا دور شروع ہوجائیگا۔ پاکستانی فوج کے سابق سربراہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے یہ صورتحال پیش آئے دونوں ملکوںکو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ایک پائیدار حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے جبکہ واضح کیا کہ اس کے علاوہ ان حالات سے بچنے کا اور کوئی متبادل راستہ موجود نہیں ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن