افغانستان: امریکی بمباری، 11 افراد ،جھڑپیں، کمانڈر پیرسیفور سمیت 3 جاں بحق
کابل (اے ایف پی+رائٹرز) کابل میں موٹرسائیکل سوار کے بس پر خودکش حملے میں 2 افغان فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی حکام نے بتایا ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ایک عینی شاہد فیض اللہ نے بتایا دھماکہ کے بعد فوجیوں سے بھری گاڑی خون سے رنگی گئی، گاڑی تباہ ہو گئی۔جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی فورسز کی بمباری میں 11افراد جاں بحق ہو گئے۔ امریکی صدر کے دورہ افغانستان کے موقع پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے سی آئی اے چیف کی غلطی سے شناخت ظاہر کر دی گئی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اوباما کے افغانستان کے اچانک اور غیر اعلانیہ دورے کے موقع پر ان کی ایک فوجی بریفنگ کا پروگرام بھی تھا۔ اس بریفنگ کے شرکاء کی وائٹ ہاؤس کی تیار کردہ جو فہرست صحافیوں میں تقسیم کی گئی، اس میں غلطی سے کابل میں سی آئی اے کے سٹیشن چیف کا نام بھی شامل کر دیا گیا تھا۔ جو فہرست صحافیوں کو ای میل کی گئی، اس میں ایک اہلکار کے نام کے آگے لکھا تھا: ’کابل میں چیف آف اسٹیشن‘۔ پہلی فہرست ای میل کیے جانے کے بعد جیسے ہی وائٹ ہاؤس کے عملے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے افغانستان میں اس اعلیٰ ترین اہلکار کا نام خارج کرتے ہوئے تصحیح شدہ لسٹ دوبارہ صحافیوں کو ای میل کر دی۔ دریں اثناء کمانڈرپیرسیفورسمیت 3افراد جاں بحق زخمی ہوگئے ۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روزافغان علاقے کنٹرمیں اورکزئی فریڈم موومنٹ حافظ سعیدگروپ اورتحریک طالبان اورکزئی کے درمیان شدیدجھڑپ ہوئی جس میں دونوں اطراف سے بھاری ہتھیاروں کااستعمال کیاگیا۔جھڑپ میں 3افرادہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔میڈیا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم طالبان کمانڈر پیرسیفور بھی شامل ہے۔