اسلام آباد: طالب علم کو قتل کرنیوالے ملزم کو سزائے موت سنا دی گئی، شریک ملزم عدم ثبوت پر بری
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے طالب علم کو قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت سنا دی جبکہ شریک ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ جواد احسن عباس کی عدالت نے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سر زیب ستی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت جبکہ شریک ملزم دانش افضال کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔ دونوں ملزمان پر تھانہ آبپارہ کے ایک مقدمے میں یہ الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ ان دونوں طالب علموں نے فیض آباد کے نزدیک چلتی بس پر چھریوں کے پے در پے وار کرکے ذیشان کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم/ سزائے موت