• news

شہباز شریف کا رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ کے وفد سے مدلل خطاب

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گذشتہ روز کالج آف ڈیفنس سٹڈیز برطانیہ کے وفد سے نصف گھنٹے تک مدلل انداز میں پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے خطاب کیا اور وفد کے اراکان کے مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے دلائل کے ساتھ تسلی بخش جواب دیئے۔ وفد کی جانب سے سب سے زیادہ سوال انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے حوالے سے پوچھے گئے۔ وزیراعلیٰ نے اس اہم موضوع کا بہترین انداز سے احاطہ کرتے ہوئے تمام پہلوئوں پر روشنی ڈالی اور دہشت گردی کے اسباب اوراس کی روک تھام کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ وزیراعلیٰ نے وفدکے بعض ارکان کے سوالات کے خوشگوار انداز میں جواب دیئے۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک رکن کے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ برازیل میں تو فٹبال کا ورلڈ کپ ہو رہا ہے جس پر شرکاء مسکرا دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن