دہلی ہائیکورٹ نے اروند کیجریوال کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیدیا
نئی دہلی (نیوزڈیسک ) دہلی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال کو ضمانت پر تہاڑجیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ کیجریوال کیخلاف بی جے پی کے رہنما اور موجودہ وفاقی وزیر نیتن گدکڑی نے ہتک عزت کا دعویٰ جیتا تھا۔ دہلی کی ماتحت عدالت نے کیجریوال کو جرمانہ کرتے ہوئے ادائیگی سے انکار پر 6 ماہ کے لئے بدنام زمانہ تہاڑ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز اروند کیجریوال نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے بھرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔ ہائیکورٹ کے حکم پر انہیں رات گئے جیل سے رہا کردیا گیا۔