• news

گوجرانوالہ: سابقہ بیوی کو تھپڑ مارنے پر وکلاء کا ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ میں سول جج کی عدالت کے باہر سابقہ بیوی کو تلخ کلامی کے بعد تھپڑ مارنے پر وکلاء کا ٹریفک کانسٹیبل پر تشدد، کپڑے پھاڑ ڈالے، سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا۔ سیالکوٹ محلہ مبارک پورہ کی رہائشی توحید منزہ کا اپنے سابقہ خاوند موڑ ایمن آباد کے رہائشی ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل فدا حسین شاہ کے ساتھ سامان جہیز کا مقدمہ سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ مس نغمانہ عنصر کی عدالت میں زیرسماعت تھا۔ توحید منزہ اور فدا حسین شاہ سول جج کی عدالت کے باہر اکٹھے ہوئے تو تلخ کلامی کے بعد فدا حسین شاہ نے توحید منزہ کو تھپڑ مارنے شروع کر دیئے جس پر توحید منزہ کے وکلاء نے ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل فدا حسین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اسکے کپڑے پھاڑ دیئے۔ موقع پر موجود دیگر وکلاء اور پولیس اہلکاروں نے فدا حسین کی جان وکلاء سے چھڑوائی جس کے بعد توحید منزہ کے وکلاء نے فدا حسین شاہ کے خلاف تھانہ سول لائن میں سابقہ بیوی کو تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے اسے گرفتار کروا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن