• news

وزیراعظم کی سینٹ اجلاس میں مسلسل عدم شرکت، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں احتجاج پر غور شروع کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بار بار مطالبے کے باوجود سینٹ کے اجلاس میں عدم شرکت کے معاملے پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج پر غور شروع کر دیا ہے۔ سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں اجلاس کے بائیکاٹ یا احتجاج کے بعد واک آئوٹ کرنے کے آپشنز پر غور کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم ایک سال گزرنے کے باوجود ایک بار بھی سینٹ میں نہیں آئے۔ سینٹ نے اپنے ایک گزشتہ اجلاس میں قواعد میں ترمیم بھی منظور کی جس کے تحت ہفتے میں ایک بار وزیراعظم کی ایوان میں آمد کو لازمی قرار دیا گیا۔ اے این پی کے رہنما زاہد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتیں مل کر فیصلہ کریںگی کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ صدارتی انتخابات میں بھی اپوزیشن کو باہر رکھا گیا اور اب سینٹ کے قواعد میں ترمیم کے باوجود وزیر اعظم اس ایوان کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ 

ای پیپر-دی نیشن