پاکستان میں مصالحتی طریق کار کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں، چیف جسٹس کی نیپالی جوڈیشل وفد سے ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصالحتی طریق کار موثر ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ وہ یہاں سپریم کورٹ کا دورہ کرنے والے نیپال کے جوڈیشل وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ وفد کی سربراہی نیپال سپریم کورٹ کے جج مسٹر کلیان شرستھا کر رہے تھے ان کے ساتھ رجسٹرار سپریم کورٹ نیپال مسٹر لوئتھ چندرا شاہ‘ نیشنل پلاننگ کمشن نیپال جوائنٹ سیکرٹری پروشوتم ‘ چیف کائونٹ کنٹرولر بال کرشنا تیواری سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔ ملاقات کے دوران مختلف دلچسپی کے امور اور دونوں ملکوں کے قوانین اور عدالتی و قانونی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف جسٹس نے مہمانوں کو سپریم کورٹ کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے اظہار کیلئے سونیئر بھی پیش کیا اور وفد کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔