کراچی: پُرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی
کراچی (این این آئی) شہر قائد میں منگل کو فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید فیز ٹو سے نوجوان نعمان کی نعش ملی۔ پولیس کے مطابق اس نے خودکشی کی۔ ناردرن بائی پاس کے قریب حب ندی سے بھی ایک نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ لیاقت آباد سی ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت شہزاد، ابن رضا، حسنین اور وقار کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں کو طبی امدادکے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بوٹ بیسن میں کارروائی کرتے ہوئے کئی مقدمات میں مطلوب بھتہ خور کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے سہیل ڈاڈا گروپ سے ہے۔