• news

بجٹ ملکی معیشت کی سمت کا تعین کریگا: اسحاق ڈار

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ ملکی معیشت کی سمت کا تعین کرے گا، وسط مدتی معاشی حکمت عملی کے تحت کئے جانے والے فیصلے مستقبل میں نتیجہ خیز ثابت ہوں گے، اگلے بجٹ میں وزیر اعظم یوتھ سکیم کے تحت زیادہ سے زیادہ رقم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، پوری قوم کو چاہیے کہ بہتر مستقبل کے لئے ہمارے ہاتھ مضبوط کرے، ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔ ایف بی آر کے سینئر حکام سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بارے میں دو روزہ اجلاس کے اختتام پر خطاب کر رہے تھے۔ وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ انتہائی اہم ہے۔ وسط مدتی معاشی حکمت عملی کے تحت حکومت آج جو فیصلے کر رہی ہے ان کے نتائج مستقبل میں بر آمد ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن