سکھ مظاہرین کے پارلیمنٹ ہائوس داخلے پر ایوان کی کارروائی روک کی بحث کی جائے، سینٹ میں پی پی اور اے این پی کی تحریک التوا
اسلام آباد (اے پی پی) سینٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے ایک تحریک التواء جمع کرائی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے پارلیمنٹ ہائوس میں سکھ مظاہرین کے داخلے کے واقعہ کو ایوان کی کارروائی روک کر زیربحث لایا جائے۔ قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن، پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر میاں رضا ربانی، ڈاکٹر جہانگیر بدر، سعید غنی، افراسیاب خٹک، روبینہ خالد، زاہد خان اور حاجی عدیل کی طرف جمع کرائی گئی تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے پارلیمنٹ ہائوس کی سکیورٹی ایک اہم قومی معاملہ ہے اس لئے ایوان بالا کے اجلاس کے دوران 24 مئی کو سکھ مظاہرین کے پارلیمنٹ ہائوس کی حدود میں داخلے کو ایوان کی کارروائی روک کر زیربحث لایا جائے۔