• news

آرٹیکل370 رہے نہ رہے مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے، رہے گا: آر ایس ایس

 نئی دہلی(ڈیسک نیوز) بی جے پی کے وزیر کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی آئین کے آرٹیکل370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت ختم کرانے کی بات سے بھارت میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ مودی کابینہ کے ایک اور وزیر نیتن گڈکڑی نے بھی اس معاملے پر ساتھی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 ہی مقبوضہ کشمیر میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا ہے نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ  بی جے پی سرکار مقبوضہ کشمیر  میں سیاحت کے فروغ اور دیگر اقدامات کے ذریعے ترقی لانا چاہتی ہے مگر اس کی راہ میں آرٹیکل 370 رکاوٹ ہے جسے دور کیا جانا چاہئے ادھر مقبوضہ کشمیر  کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ، عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آئین کے تحت حاصل خصوصی حیثیت ختم کرائی نہیں جا سکتی اس کے لئے اتفاق رائے ضروری ہے اور دستور ساز اسمبلی کا اجلاس بلانا پڑے گا جو آسان کام نہیں دوسری طرف انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے سرگرم رہنما رام مادھو نے ٹویٹر پر اپنے ریمارکس میں کہا کہ آرٹیکل370 رہے نہ رہے کشمیر بھارت کا حصہ ہے اور رہے گا۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ردعمل میں کہا کہ دستور ساز اسمبلی کا اجلاس بلانے کی عمر عبداللہ کی باتیں احمقانہ ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ کشمیر ان کے باپ کی جاگیر نہیں بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن