• news

لاہور: پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر ورثا کا حملہ، جج کے کمرے میں پناہ لی

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی سیشن کورٹ میں ورثاء کی طرف سے حملہ کرنے پر دوڑیں لگ گئیں۔ دونوں نے بھاگ کر ایڈیشنل سیشن جج کے کمرے میں پناہ لے لی۔ ایڈیشنل سیشن جج صادق مسعود نے لڑکی کا بیان قلمبند کرتے ہوئے اسے اپنے خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔ لڑکی شمع کے والدین نے عدالت میں درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ عباس امانت نامی شخص نے انکی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے لہٰذا ہماری بیٹی کو عباس سے برآمد کراکے ہمارے حوالے کی جائے۔گزشتہ روز لڑکی فاضل عدالت میں بیان دینے آئی تو اسکے ورثاء نے اس پر حملہ کر دیا۔ لڑکی اور لڑکے نے بھاگ کر جان بچائی اورکمرہ عدالت میں پناہ لے لی۔ لڑکی نے بیان دیا کہ مجھے عباس نے زبردستی اغواء نہیں کیا بلکہ میں نے خود اپنی مرضی سے اس کے ساتھ شادی کی ہے۔ فاضل جج نے لڑکی کو اس کے محنت کش خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن