• news

بجلی ایک روپے 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد (ثناء نیوز) نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی ایک روپے  اڑتالیس پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ بجلی کی کمی قیمت میں کمی کا اطلاق کراچی میں کے الیکٹرک اور پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔ نیپرا کے مطابق نوٹیفیکیشن اپریل کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیا گیا ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو 7 ارب روپے کا ریلیف فراہم کریں گی اور صارفین کو جون کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ حکام کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں یہ رقم صارفین سے پیشگی وصول کرچکی ہیں۔ پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو ، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔ نیپرا حکام کے مطابق تقسیم کار کمپنیاں صارفین کو سات ارب روپے کا ریلیف فراہم کریں گی۔ جون کے بلوں میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ تقسیم کار کمپنیاں یہ رقم صارفین سے پیشگی وصول کر چکی ہیں۔ اپریل میں صارفین کو چھ ارب چالیس کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی تھی ۔ حکام نے بتایا پچاس یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو ، زرعی اور کے الیکٹرک صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن