’’فادر آف دی ہاکی‘‘ سلطان اذلان شاہ 86سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ملائشیا میں 7روزہ سوگ کا اعلان، پرچم سرنگوں رہے گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ این این آئی) ملائشیا کے صوبہ پیراک کے سلطان اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے سابق صدر ’’فادر آف دی ہاکی‘‘ سلطان اذلان شاہ 86سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ (آج) جمعرات کو سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی۔ ملائشیا کی حکومت نے سلطان اذلان شاہ کی وفات پر ملک بھر میں سات روزہ سوگ کا اعلان کر دیا۔ سرکاری عماتوں پر پرچم سرنگوں رہے گا۔ وہ کچھ عرصہ سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کے نام سے منسوب اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائشیا میں منعقد ہوتا ہے۔ ان کی وفات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول چوہدری‘ سیکرٹری رانا مجاہد علی‘ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن اجمل خان لودھی اور دیگر اولمپئنز نے اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وفات سے ایشین ہاکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔