• news

نواز شریف کا رویہ بھارت کی طاقت کے سامنے پاکستانی حکومت کا سیاسی سرنڈر تھا: آسیہ اندرابی

 سری نگر  (کے پی آئی)   پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کی بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات اور دونوں کے درمیان ہوئی بات چیت پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے نواز شریف کے رویہ کو  بھارت کی طاقت کے سامنے پاکستانی حکومت کے سیاسی سرنڈر سے تعبیرکیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ در اصل مودی کی حلف برادری کی تقریب کوئی روایتی تقریب نہیں تھی بلکہ  بھارت پوری دنیا کو یہ دکھانا چاہتا ہے کہ خطے میںبھارت ایک سپر پاورہے اور دیگر چھوٹے ممالک اس کے ساتھ ساتھ چلنے اور ہاں میں ہاں ملانے میں ہی خیر سمجھتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ در اصل مودی وہی نظریہ اکھنڈ بھارت لیکر اٹھا ہے جو  بھارت تقسیم سے قبل نہرو گاندھی اور دیگر ہندوستانی لیڈران کا تھا ۔ پورے دورے کے دوران جو رویہ اور طرز تخاطب نواز شریف نے استعمال کیا وہ صرف اور صرف شکست خوردگی اور خود سپردگی کا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن