• news

نواز شریف نے واجپائی کے گھر جا کر مودی حکومت پر دبائو ڈالنے، تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا: ذرائع

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے نریندر مودی حکومت سے تعلقات بہتر کرنے کیلئے بھارت کے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی سے مدد مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے مودی کو امن کی خاطر ایک دوسرے کو تعاون کی پیشکش کی۔ وزیراعظم نوازشریف نے نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی سے انکے گھر جا کر ملاقات کی اور ان سے نریندر مودی حکومت  پردبائو ڈالنے کا کہا کہ وہ پاکستان بھارت تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے کہا اور یہ بھی کہا کہ تعلقات 1999ء میں جہاں رکے تھے وہاں سے شروع ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ واجپائی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی طرف توجہ دے، دونوں ممالک کی لڑائی خطے کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، پاکستان بھارت کے رویوں میں تبدیلی لانا ہو گی ورنہ تاریخ ہمیں معاف نہیں کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن