• news

پرویز راٹھور کی تقرری کیخلاف پیمرا وزارت اطلاعات اور وفاق کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کے رکن پرویز راٹھور کے تقرر کے خلاف پیمرا،وزارت اطلاعات اور وفاق کو نوٹسز جاری کردیئے۔بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی نے پیمرا رکن پرویز راٹھور کے تقرر کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار سہیل بھٹی کے وکیل عرفات چودھری  نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پیمر ا میں کسی رکن کے تقرر کی مجاز اتھارٹی صرف صدرہے۔  پرویز راٹھور64 برس کے ہوچکے ہیں وہ اس عہدے پرکام نہیں کر سکتے۔  پرویز راٹھور سے پوچھا جائے کہ وہ کس قانون کے تحت اس عہدے پر برا جمان ہیں۔  عدالت  راٹھور کے تقرر کو کالعدم قرارد ے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پیمرا،پرویز راٹھور، وزارت اطلاعات اور وفاق کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن